لاہور( اپنے نامہ نگار سے،خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی بائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 14واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محکمہ داخلہ کے متعلقہ افسران نے امن و امان بارے بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران ڈی جی خان اور اٹک میں کومبنگ آپریشنز کیلئے پاکستان رینجرز کے 2 ونگز کی تعیناتی میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اسی طرح میانوالی میں بارڈر چیک پوسٹس کیلئے رینجرز کی 1 کمپنی کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور راجن پور میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔ چیرمین کابینہ کمیٹی و وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ ملتان اور راولپنڈی میں پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ صوبہ بھر میں امن کی فضاء کو قائم رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ امن کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان، ڈی آئی جی سپیشل برانچ سید خرم علی شاہ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان، کمشنرز، آر پی اوز اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
ملتان آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 ء کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ ایل اے 42...
کراچی انٹرپول ہیڈ کوارٹر نے اپنی رواں برس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ادارے نے بڑے پیمانے...
کراچی ملک بھر سے 24 گھنٹے میں 450 پروازیں آپریٹ 52 منسوخ جبکہ انتظامی وجوہات کی بنا پر 80 پروازوں میں 1 سے 14 گھنٹے...
کراچی ایران پر ٹرمپ کا ’پلان سی‘ کیا ہوگا؟ جنگ اور معاہدہ دونوں ناکام رہے۔ امن معاہدہ ایک ماہ بھی برقرار نہ...
اسلام آبادوفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی...
ملتان ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات...
بنکاکخلیج میں امریکہ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کےدوران حملےکا نشانہ بننے والے تھائی کارگو...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آزاد کشمیر الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ،آزاد کشمیر الیکشن...