کراچی (نیو زڈیسک) حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل پانچویں بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کرتے ہوئے پٹرول 2.07روپے ، ڈیزل 3.40روپے اور مٹی کا تیل 3.57روپے فی لیٹر سستا کردیا ،پٹرول اب 247.03روپے فی لٹر ہوگیا جس کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے گزشتہ ڈھائی ماہ میں پٹرول 28.57روپے اور ڈیزل 37.35روپے سستا ہوچکا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے تین پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03روپے فی لیٹر ہوگئی۔اسی طرح تین روپے 40پیسے کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 249.69 روپے سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے سے کم ہو کر 154.90روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق پیر کی رات 12 بجے سے ہو گیا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ چند ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ 15 ستمبر کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 31اگست کو وفاقی حکومت نے پیٹرول 1.86 روپے اور ڈیزل 3.32 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سے قبل 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ گزشتہ ڈھائی ماہ میں پٹرول 28.57روپے اور ڈیزل 37.35روپے سستا ہوچکاہے۔
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتار مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
اسلام آباد چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب کے دوران، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو اسلامی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
تہران، کراچی ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی مذمت کرنے پر جی سیون کو معتصب قرار دیدیا ، جرمنی اور آسٹریا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...