سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل سے متعلق لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،کسی ہائیکورٹ میں بطور نظیر پیش نہیں کیا جاسکے گا،الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس ہائیکورٹ میں اتفاق رائے کے بعدفیصلے کی ضرورت نہیں،سپریم کورٹ نے سا بق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، جسٹس ملک شہزاداحمد خان کی جانب سے ʼʼپنجاب میں انتخابی تنازعات کی سماعت کے لئے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل ʼʼکے حکمنامہ اور نوٹیفکیشن کے خلاف دائر کی گئی الیکشن کمیشن کی اپیلوں کا متفقہ تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے اس حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے اور الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے 12جون 2024کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیدیا ہے ،یاد رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس آمین الدین خان،جسٹس جمال خان مندو خیل ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل پانچ رکنی لاجر بینچ نے24ستمبر کو اپیلوں کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جوسوموار کے روز جاری کیا گیا ہے۔