بیروت / کراچی ( نیوز ایجنسیز / نیوز ڈیسک) اسرائیل نے لبنان میں زمینی جارحیت بھی شروع کردی ہے اور امریکا کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے زمینی کارروائی سے آگاہ کردیا ہے جبکہ حزب اللہ نے کہا ہے کہ صیہونی فورسز سے زمین پر لڑنے کیلئے تیار ہیں ۔ادھر اسرائیل نے لبنان میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 105؍ افراد شہید اور 359؍ سے زائد زخمی ہوگئے ، وادی بقاع اور عین الدلب میں وحشیانہ بمباری کی گئی ، لبنانی وزیراعظم نے جنگ بندی پر زور دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے خلاف لبنان میں زمینی حملے شروع کردیئے اور پیر کے روز شمالی سرحد کے ساتھ علاقوں کو سیل کرتے ہوئے انہیں فوجی چھاؤنی قرار دیدیا۔ دوسری طرف واشنگٹن ڈی سی میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ لبنان میں اسرائیل کی محدود زمینی کارروائی کے منصوبے سے آگاہ اور مطمئن ہیں؟ اس پر بائیڈن نے جواب دیا کہ ’میں آپ کی سوچ سے زیادہ آگاہ ہوں اور میں ان کے رُکنے پر مطمئن ہوں گا۔ ہمیں فوراً جنگ بندی چاہیے۔‘ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ دہشتگردی کے خلاف اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے مگر مشرق وسطیٰ کے بحران کا ’سفارتی حل‘ چاہتا ہے۔ ادھر اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی سفاکیت جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 105 ہوگئی۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے 359 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتار مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
اسلام آباد چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب کے دوران، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو اسلامی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
تہران، کراچی ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی مذمت کرنے پر جی سیون کو معتصب قرار دیدیا ، جرمنی اور آسٹریا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...