چیئرپرسن اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی، نجی شعبہ سے تقرری کا فیصلہ

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چیئر پرسن کے عہدے پر نجی شعبہ سے تقرری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اس اہم عہدہ کیلئے موزوں ا میدواروں سے در خواستیں طلب کر لی ہیں۔ چیئر پر سن کی تقرری تین سال کیلئے کی جا ئے گی۔ انہیں سپیشل پے اسکیل ون کی تنخواہ اور مراعات دی جا ئیں گی۔ ا تھارٹی کے قیام کا مقصد قومی سر مایہ کاری پالیسیوں اور ان قوانین اور ریگولیشنز کا ریویو کرناجو زونز کو متاثر کرتے ہیں۔اتھارٹی حکومت کو ان قوانین اور ریگولیشنز اور پالیسیوں میں ترامیم تجویز کرے گی۔ اتھارٹی ٹیکنا لوجی سیکٹر میں سر مایہ کاری کیلئےتجاویز دے گی اور سر مایہ کا ری کی کیٹگریز بنائے گی جنہیں خصو صی مراعات دی جا ئیں گی۔ٹیکنالوجی سیکٹر میں سر مایہ کاری کیلئے پالیسیوں پر عمل درآ مد کیلئے وزارتوں اور صو بائی حکومتوں سے رابطہ کا ری کرے گی۔