داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی وی سی پر قاتلانہ حملہ کیس ملزمان کی ضمانتیں مسترد

01 اکتوبر ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کی وی سی پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت قبل گرفتاری مسترد کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کی وی سی پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت قبل گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے داود انجنیئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹرثمیرین حسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم زوہیب اور جاوید کی ضمانت قبل گرفتاری مسترد کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں دونوں ملزم پیش نہیں ہوئے۔ دونوں ملزم عبوری ضمانت پر تھے ملزم زوہیب اور جاوید عبوری ضمانت مسترد منسوخ ہونے کے بعد فرار ہیں۔ مومن آباد کے تفتیشی افسر کے مطابق وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین پر حملہ کرنے والے دونوں ملزم باپ بیٹا ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم زوہیب جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ڈینٹل ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی ملازمت کرتا ہے۔ ملزم جاوید اوٹی ٹیکنیشن ہے ساؤتھ سٹی ہاسپٹل میں ملزم ڈاکٹر طارق رفیع کے ساتھ پچھلے دس سال سے کام کر رہا ہے۔ ڈاکٹر ثمرین حسین کے گھر کے ایڈریس پر آخری خط یہی آیا تھا کہ چیئرمین سندھ ایچ ایس ای ڈاکٹر طارق رفیع کی جان چھوڑ دو ورنہ دوبارہ جان لیوا اٹیک کرینگے۔