شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما، اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہبازشریف کا نیا ریکارڈ بن گیا۔اقوام متحدہ کے ادارے سینٹرفارپبلک اوپینین ریسرچ نے اعدادوشمارجاری کردیے۔ یو این آفیشل یوٹیوب چینل پروزیراعظم شہبازشریف کا خطاب سب سے زیادہ باردیکھا گیا اور شہباز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما بن گئے۔وزیراعظم شہبازشریف کےجنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کوامریکی صدر سے بھی زیادہ باردیکھاگیا۔