ملائیشین وزیراعظم وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(فاروق اقدس) ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم2 اکتوبر کو اپنے اولین دور ہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گےصدر وزیراعظم سمیت اہم ملاقاتیں، عشائیہ میں بھی شرکت دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بات چیت ہو گی انہیں اس دورہ کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے دی تھی پیر کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم 2-4 اکتوبر کو اپنے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، ان کا یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔