چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) ملک کی سب سے بڑی عدالت کے سینئر ترین ججوں کے مابین تنازعشدت اختیار کرتا جارہا ہے ،جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو ایک اور خط بھجوادیا ہے جبکہ اس معاملہ پر غور کیلئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس آج صبح نو بجے سپریم کورٹ میں ہو گا۔