کڈنی ہلز ریفرنس؛ سلیم مانڈوی والا سمیت 7 ملزمان بری

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت 7 ملزمان کو کڈنی ہلز ریفرنس میں بری کر دیا۔ چیئرمین نیب پراسیکوٹر جنرل کیساتھ مشاورت بعداس نتیجے پر پہنچے ریفرنس نہیں بنتا ،ریفرنس واپسی کی درخواست منظور، ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا ، ندیم مانڈوی والا ، اعجاز ہارون ، ندیم حکیم مانڈوی والا ، عبدالقادر شیوانی ، عبدالقیوم ، خواجہ عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود بھی ملزم نامزد کیا گیاتھا نیب کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 4 ستمبر کے نیب ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں دستیاب شواہد کا جائزہ لیا گیا۔