انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں14روز کی توسیع کر دی ہے اور اب انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14اکتوبر مقرر کی ہے، ایف بی آر نے 30ستمبر کو رات گئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق ٹیکس سال 2024کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 14اکتوبر تک گوشوارے جمع کرانے کی مہلت دی ہے ، ایف بی آر کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور عوام کی درخواست پر کیا ہے، ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے30ستمبر کی رات تک 36لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع کیے گزشتہ برس ایف بی آر نے 55لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع کیے تھے ،اسطرح اب تک تقریباً19لاکھ کم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔