اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، یو اے ای کیساتھ مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ 12 ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اکتوبر میں ابوظہبی میں منعقد ہوگا۔ دریں اثنا نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سرکلر ڈیٹ ریزولوشن اور ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس کی قیمتوں میں معقولیت سمیت ایکسپلوریشن اور پروڈکشن سیکٹر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی۔