اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت غیر منتخب، شاہد خاقان

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد ( ایوب ناصر) سربراہ عوام پاکستانی پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہو کر نہیں آئی ،کیا ان افراد کو آئین میں ترمیم کا حق حاصل ہے،پیر کو پاکستان مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ کے سابق صدر وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر چوہدری سرفراز افضل نےشاہد خاقان عباسی اورسردار مہتاب عباسی کو اپنی رہائش گاہ پر دعوت دے کر مسلم لیگ (ن) کو باقاعدہ خدا حافظ کہا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی سطح کے سیاسی ورکر کے لئے مشکل کام اپنی جماعت کو چھوڑنا ہوتا ہے۔