اسلام آباد(نمائندہ جنگ )کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن لمٹیڈ اور ٹیلی نار پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے ٹیلی نار کی ذیلی کمپنی اوریئن ٹاورز پرائیویٹ لمیٹڈ کی 100فیصد شیئر ہولڈنگ اور دونوں کمپنیوں کے انضمام کی درخواست کے جائزے کیلئے سٹیک ہولڈروں کی سماعت شروع کر دی ہے جس کی صدارت کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، ممبر سلمان امین اور عبد الرشید شیخ پر مشتمل بینج نے کی، سینئر وکیل راحت کونین حسن نے پی ٹی سی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے دونوں کمپنیوں کے ممکنہ انضمام سے ٹیلی کام سیکٹر میں ہونیوالی ممکنہ ترقی اور مجموعی طور پر معاشی فوائد پر روشنی ڈالی اس کے بعد کمیشن نے وطین ٹیلی کام لمیٹڈ کو شنوائی کا موقع فراہم کیا سمی الدین نے وطین ٹیلی کام کی نمائندگی کرتے ہوئے مرجر پر ابتدائی دلائل دئے سماعت کے موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو خرم اشو ، اوریئن ٹاورز کے چیف ایگزیکٹو آندریاس ہوگبرگ ، ریگولیٹری سٹریٹجی اینڈ کمپلائنس کے گروپ ڈائریکٹر فواد احمد خان ، پاکستان ٹیلی کمیونی کشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل وائرلیس لائسنسنگ عامر شہزاد اور جاز پاکستان، واٹین ، ٹرانسورلڈ ایسوسی ایٹس ، سی ایم پاک ایل ڈی آئی لمیٹڈ اور فریکوئنسی الوکیشن بورڈ کے نمائندے موجود تھے ۔
کراچی ملک کے ممتاز تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی، معاشی اور آئینی ہے۔جب تک ان چیزوں کو...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات تحریک...
میرپورخاص میرپور خاص میں پیر 14اکتوبرکومفکر اسلام مفتی محمود کانفرنس منعقد ہورہی ہے،کانفرنس میں غیرملکی...
کراچی متحدہ عرب امارات کے شہر العین سے اسلام آباد کیلئے پی آئی اے کی پرواز میں ایئر پریشر کم ہونے کی شدید...
لاہور پنجاب اسمبلی کی طرف سے پرائس کنٹرول، ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری زمینوں کو...
کراچی امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی طبی رپورٹ منظر عام پر آ گئی، رپورٹ...
اسلام آبادپاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژئیڈونگ نے کہا ہے کہپاکستان کیساتھ ہمارے گہرے اور دوستانہ تعلقات...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل...