جاوید بلوانی کراچی چیمبر کے صدر ضیاء العارفین سینئر نائب صدر اور فیصل خلیل نائب صدر منتخب ہو گئے

01 اکتوبر ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جاوید بلوانی کراچی چیمبر کے صدر، ضیاء العارفین سینئر نائب صدر اورفیصل خلیل نائب صدر منتخب ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق 30ستمبر کوکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے 63 ویں سالانہ اجلاس عامہ میں محمد جاوید بلوانی کو صدر، ضیاء العارفین کو سینئر نائب صدر اور فیصل خلیل کو کے سی سی آئی کا نائب صدر منتخب کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اے جی ایم میں چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) زبیر موتی والا، وائس چیئرمین بی ایم جی انجم نثار اور میاں ابرار احمد، جنرل سیکریٹری اے کیو خلیل، نومنتخب صدر جاوید بلوانی، نومنتخب سینئر نائب صدر ضیاء العارفین، نومنتخب نائب صدر فیصل خلیل، سبکدوش صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ، سبکدوش سینئر نائب صدر الطاف اے غفار اور سبکدوش نائب صدر تنویر احمد باری کے علاوہ سابق صدور، منیجنگ کمیٹی کے اراکین اور جنرل باڈی اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔