کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی تقرریوں کے خلاف حکمِ امتناع سے متعلق حکومت سندھ درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے 10اکتوبر کے لئے مقرر کردی۔ ہائی کورٹ میں صوبے کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی تقرریوں کیخلاف حکم امتناع سے متعلق حکومت سندھ درخواست پر سماعت ہوئی۔ حکومت سندھ کے وکیل نے کہا کہ سندھ حکومت نے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ کے چیئرمینز کی تقرری کا فیصلہ کرلیا۔ عدالتی حکم امتناع بورڈز کے سربراہوں کی تقرری میں رکاوٹ ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایک درخواست پر انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمینز کی تقرری پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے، تعلیمی ماحول متاثر ہورہا ہے۔ درخواست کی فوری سماعت کی جائے تاکہ چیئرمینوں کی تقرری کا راستہ کھل سکے۔ عدالت نے حکومت سندھ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 10اکتوبر کے لئے مقرر کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بورڈز کے چیئرمین کے لیے 2021میں سرچ کمیٹی کے توسط سے اشتہار شائع کرایا گیا تھا۔ سرچ کمیٹی نے درخواست گزار کا نام شارٹ لسٹ کرکے فارورڈ کردیا۔ درخواست گزار اس وقت اسلام آباد میں تعینات ہیں، متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ یہاں بورڈ کے ایسے چیئرمین لگا دیئے گئے ہیں جو امتحان میں فیل ہوگئے تھے۔ درخواست کے فیصلے تک بورڈز کے دیگر چیئرمینوں کو کام کرنے سے روکا جائے۔
کوئٹہ شالکوث پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دستی بم اور فائرنگ کو جوانون نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے...
کراچی سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا ہےکہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی محکمہ...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...