کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ بار، کراچی بار اور دیگر درخواستوں پر وفاقی حکومت اور پاکستان بار کونسل کی جواب جمع کروانے کی مہلت طلب کرنے پر سماعت ملتوی کردی۔ ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ بار، کراچی بار اور دیگر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جامعہ کراچی اور پولیس نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ وفاقی حکومت اور پاکستان بار کونسل نے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت کی استدعا کردی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اسلامیہ کالج پشاور کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلامیہ کالج کو بھی فریق بنا رہے ہیں۔ عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ عدالت نے ان فئیر مینز کمیٹی کی سفارشات اور سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے اور جامعہ کراچی کو معاملے پر کسی بھی کارروائی سے روک رکھا ہے جبکہ ان فیئر مینز کمیٹی سے متعلق خبروں سے بھی روک رکھا ہے۔ عدالت عالیہ نے ایف آئی اے کو ڈگری سے متعلق تحقیقات سے بھی روک رکھا ہے۔
کوئٹہ شالکوث پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دستی بم اور فائرنگ کو جوانون نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے...
کراچی سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا ہےکہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی محکمہ...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...