سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کمی

01 اکتوبر ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں500روپے فی تولہ کمی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4ڈالر فی اونس کی کمی سے 2657ڈالر سے کم ہو کر 2653ڈالر فی اونس پر آگئی ،عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 500روپے فی تولہ کی کمی سے 2لاکھ 75ہزار 500روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 428روپے کی کمی سے 2لاکھ 36ہزار 197روپے ہو گئی ،تاہم چاندی کی قیمت 3050روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔