انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 پیسے بڑھ گئی

01 اکتوبر ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں3پیسے بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں98پیسے اور پاونڈ کی قیمت میں1.33روپے کا اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 277.50روپے سے بڑھ کر277.60روپے اور قیمت فروخت 277.70روپے سے بڑھ کر277.80روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 3پیسے کے اضافے سے 278.22روپے سے بڑھ کر 278.25روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 3 پیسے کی کمی سے279.97روپے سے کم ہو کر 279.94روپے ہو گئی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید96پیسے کے اضافے سے 307.87روپے سے بڑھ کر 308.83روپے اور قیمت فروخت 98پیسے کے اضافے سے 310.75 روپے اور قیمت فروخت 311.73روپے ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاونڈکی قیمت خرید1.32روپے کے اضافے سے 369.08 روپے سے بڑھ کر 370.40روپے اور قیمت فروخت 1.33 روپے کے اضافے سے 372.57روپے سے بڑھ کر 373.90 روپے ہو گئی۔