اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن (ایپٹما) کے65ویں عام اجلاس میں کامران ارشد نے سال 2024-26ء کے لیے چیئرمین کا منصب سنبھال لیا ہے ۔ ان کے ساتھ دیگر نئے عہد یداروں میں محمد جمیل قاسم سینئر وائس چیئرمین اور صدیق جاوید بھٹی وائس چیئرمین ہیں ۔ جبکہ شہزاد احمد شیخ وائس چیئرمین کی حیثیت سے ویلیو ایڈڈ شعبے کے نگراں ہوں گے ۔ یہ بات لاہور سے جاری پر یس ریلیز میں بتائی گئی۔ سبکدوش ہونے والے چیئرمین ایپٹما آصف انعام نے نو منتخب عہدیداروں کو ذمہ دار یاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے ٹیکسٹائل شعبے کی جانب سے بے مثال لچک کے ذریعہ صنعتی عمل کو جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ ایپٹما کے سر پر ست اعلیٰ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے نئی قیادت کا خیر مقدم کیا ا پنے خطاب میں انہوں نے ملکی اقصادیات میں ٹیکسٹائل صنعت کے کردار کو سراہا ۔
کوئٹہ شالکوث پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دستی بم اور فائرنگ کو جوانون نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے...
کراچی سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا ہےکہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی محکمہ...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...