کراچی( اسٹاف رپورٹر )ماڑی پور کے علاقے سے سندھ مدرستہ الاسلام کی لیکچرار کی بہن کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ خاتون کی بہن کی مدعیت میں تھانہ ماڑی پور میں درج کر لیا ہے۔مدعیہ کے مطابق وہ سندھ مدرستہ الاسلام میں لیکچرار ہیں ۔کچھ عرصہ پہلے ایک فون نمبر سے ہمارے گھر کے نمبر پر کالز اور میسج آ رہے تھے۔پیر کو میری والدہ چھوٹی بہن کے ساتھ کہیں گئی ہوئی تھں اور میں گھر پر سو رہی تھی۔جب وہ واپس آئیں میری چھوٹی بہن 35 سالہ وردہ گھر پر موجود نہیں تھی۔ہم نے اپنے طور پر اسے ڈھونڈا نہیں اس کا پتا نہیں چل سکا۔مدعیہ کے مطابق مجھے یقین ہے کہ جس نمبر سے فون کالز آ رہی تھیں اس شخص نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ میری بہن کو بہلا پھسلا کر زنا کی نیت سے اغوا کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
کوئٹہ شالکوث پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دستی بم اور فائرنگ کو جوانون نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے...
کراچی سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا ہےکہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی محکمہ...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...