لاہور(آصف محمود بٹ)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے صدر میاں ابوذر شاد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں تھا تاہم اس کے نتیجے میں شرائط کے اثرات کم کرنے ہونگے، معاہدے کے کچھ مثبت پہلو نظر آ رہے ہیں تاہم ٹیکس دہندگان خصوصاً کاروباری برادری کے لیے چیلنجز پیدا ہونگے۔ ’’جنگ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں ابوذر شاد نے کہا ٹیکس دہندگان پر بوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے پر توجہ دینی ہوگی،حکومت ٹیکس کے موجودہ نظام میں اصلاحات لائے ،نئےٹیکس دہندگان کو بھی میں شامل کرے،انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ڈیجیٹائز کرنے سے شفافیت آئے گی اور ٹیکس دہندگان کو ہراساں کیے جانے کے امکانات کم ہوں گے ، ڈیجیٹل نظام کافی نہیں ، حکومت ایک ایسا ٹیکس سسٹم متعارف کرائے جس سے چھوٹے تاجروں کو سہولت میسر ہو اور وہ بغیر کسی دباؤ کے اپنی ٹیکس ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔میاں ابوذر شاد نے کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کی نئی راہیں کھل رہی ہیں ، روس پاکستان کو توانائی کے شعبے میں مدد فراہم کر سکتا ہے، خاص طور پر قدرتی گیس اور تیل کی درآمد میں۔ اس کے علاوہ زراعت، فارماسیوٹیکل، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جا سکتا ہے،روس کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے دورہ ایک مثبت اشارہ ہے۔
کوئٹہ شالکوث پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دستی بم اور فائرنگ کو جوانون نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے...
کراچی سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا ہےکہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی محکمہ...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...