لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایک اور وعدہ پورا کردیا ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے-عالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 68ڈسپلنز میں سالانہ 30ہزارطلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا-50پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ، 16میڈیکل کالجز اور131گریجوایٹ کالجز کے طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیا جائے گا- 8سال میں 130ارب روپے کے وظائف فراہم کئے جائیں گے- 4سالوں میں ایک لاکھ 20ہزار طلبہ مستفید ہوں گے-طلبہ honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر اپلائی کر سکتے ہیں - وزیراعلی نے کہاکہ الحمدللہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا-ہونہار سکالرشپ پروگرام کاآغاز اہم سنگ میل ہے جو ہونہار طلبہ کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا اوراعلیٰ تعلیم کے لئے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹو ں کو ختم کردے گا - نوجوانو ں کو اعلی تعلیم اور بہترین روز گار فراہم کرنا چاہتے ہیں ، ہونہار سکالرشپ نوجوانوں کے اعلیٰ تعلیم کے خواب پورے کرے گا،دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کے نجی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
اسلام آ باد وزیراعظم نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیپٹن منیر اعظم کی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد حکومت پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آباد کاری کیلئے متعلقہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد ایک سال تاخیر سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فعال ہوگئی۔آئندہ اجلاس کا...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی دینے والے کنسورشیم...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں سینئر صحافی و تجزیہ کار، سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نےوزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی...