اسلام آباد (عمر چیمہ) سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ فروری میں ایک مشہور پریس کانفرنس کے بعد سے غائب ہیں، اس پریس کانفرنس میں انہوں نے ڈویژن سطح پر اپنی نگرانی میں ہوئے الیکشن میں دھاندلی کا ’’اعتراف‘‘ کیا تھا۔ تاہم، جو لوگ جانتے ہیں کہ چٹھہ کہاں ہیں؛ وہ بتاتے ہیں کہ انہیں پنڈی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ایک ذریعے کے مطابق، پہلے تو اُن کے خاندان کے افراد کو بھی باہر جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن پابندیاں ختم ہوتے ہی اہلخانہ کو سفر کی اجازت دیدی گئی۔ ان کی رہائش گاہ پر تعینات گارڈز آنے جانے والوں پر نظر رکھتے ہیں جنہیں محدود کرکے نجی افراد تک کردیا گیا ہے۔ ایک اہلکار کے مطابق، چٹھہ نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف جاری تحقیقات میں بھی تعاون کیا ہے لیکن انہوں نے تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ تاہم، ایک کاروباری شخصیت، محسن بیگ، جو طاقتور لوگوں کے قریب سمجھے جاتے ہیں، نے ایک حالیہ ٹوئیٹ میں انکشاف کیا کہ چٹھہ نے فیض حمید کے مطالبے پر پریس کانفرنس کا اعتراف کیا، جس نے انہیں نومبر میں عارف علوی کے عہدہ چھوڑنے پر صدر بنانے میں مدد کا وعدہ کیا تھا۔ اسکرپٹ یہ تھا کہ جیسے ہی چٹھہ صدر بنتے، وہ وعدے کے مطابق عمران خان کی رہائی کی ہدایت جاری کرتے۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ لیاقت چٹھہ فیض حمید اور دیگر کیخلاف تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب اُن سے سوال کیا گیا کہ آیا ان کیخلاف کوئی سخت کارروائی کی جائے گی تو ذریعے کا کہنا تھا کہ فیصلہ ساز اسے سزا دینے کے بجائے اس سے معلومات اگلوانے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق لیاقت چٹھہ بوقت ضرورت فیض حمید کیخلاف کٹہرے میں آنے کو تیار ہیں۔ ابتدائی طور پر ان کیخلاف بدعنوانی کی انکوائری شروع کی گئی تھی لیکن جب انہوں نے حکومت کے ساتھ تعاون شروع کیا تو یہ انکوائری آگے نہیں بڑھ سکی۔
لاہور پنجاب اسمبلی کی طرف سے پرائس کنٹرول، ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری زمینوں کو...
جمرود کالعدم پختون تحفظ مومنٹ کے مشر منظور پشتین نے جرگہ مشران 10تجا ویز پیش کردیں تجارت کی بحالی، خواتین کی...
اسلام آباد آئینی ترامیم کے معاملے سے تحریک انصاف عملا الگ ہو گئی، مسودہ پیش کیا اور نہ ہی کوئی تجویز دی ہے،...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات تحریک...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی سمٹ میں شرکت کیلئے کم وبیش 900 غیر ملکی مہمان، مندوبین...
کراچی ملک کے ممتاز تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی، معاشی اور آئینی ہے۔جب تک ان چیزوں کو...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل...
اسلام آباد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے اور ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمعکرانے کی...