جوہر ٹاؤن، شوکت خانم روڈ پر اچانک گہرا گڑھا بن گیا، کار اور 2موٹرسائیکلیں گرنے سے زخمیوں کی چیخ و پکار ، ٹریفک بلاک ہوگئی

01 اکتوبر ، 2024

لاہور(کر ائم رپورٹرسے)جوہر ٹاؤن کے علاقہ محمود یوٹرن سے جانب شوکت خانم مین روڈ کے درمیان اچانک گہرا گڑھا(کھڈا) بن گیا،جس سےگڑھے میں ایک کار اور 2 موٹرسائیکلیں جاگریں ،جس سے موٹر سائیکل اور کارسوار افراد زخمی ہوگئے۔ اس دوران چیخ و پکار سے ٹریفک بلاک ہوگئی، ریسکیو کارروائیاں بھی رک گئیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو گڑھے سے نکالنے کی کوشش کرنے لگے ،بعد ازاں قریب موجود بانس کی سیڑھی لگاکر گڑھے سے زخمیوں کو نکالا گیا۔موقع پر موجود شہریوں کا کہنا تھا یہ سڑک کچھ عرصہ قبل ہی بنی تھی جو اب یکدم بیٹھ جانے سے ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔