اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل علی ظفر نے روسٹرم پر آکر پانچ رکنی بینچ کی تشکیل پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ( پریکٹس اینڈ پروسیجر) ترمیمی آرڈیننس کے تحت بینچوں کی تشکیل کا فیصلہ تین ججوں پر مشتمل کمیٹی کرتی ہے ،اگر اس کمیٹی میں ایک جج نہیں بیٹھتا تو دو جج بینچ کی تشکیل نہیں کر سکتے،جس پر چیف جسٹس نے انکے موقف کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا یہ موقف تسلیم کرلیا جائے تو سپریم کورٹ تو ساکت ہی ہوجائے گی اوراس عدالت کو ساکت کرنا پارلیمنٹ کی منشاء نہیں ہوسکتی ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ( پریکٹس اینڈ پروسیجر )ایکٹ ترمیمی آرڈننس 2024میں اس حوالے سے کسی فل کورٹ اجلاس کی کوئی گنجائش رکھی گئی ہے؟ کیا اس وقت یہ بطور قانون نافذ ہے یا نہیں ؟تو فاضل وکیل نے تسلیم کیا کہ اس وقت یہ نافذ العمل نہیں ،جسٹس جمال خان مندو خیل نے علی ظفر ایڈوکیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس جاری کرنا صدر مملکت کا آئینی اختیار ہے، جب تک کوئی آرڈیننس معطل یا کالعدم نہیں ہوجاتا ہے،یہ ایک جائز قانون تصور کیا جاتا ہے ،پھر ہم سپریم کورٹ( پریکٹس اینڈ پروسیجر )ایکٹ ترمیمی آرڈننس 2024کو کیوں نہ مانیں؟جس پر فاضل وکیل نے کہا کہ میرایہ مطلب نہیں ہے۔
لاہور پنجاب اسمبلی کی طرف سے پرائس کنٹرول، ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری زمینوں کو...
جمرود کالعدم پختون تحفظ مومنٹ کے مشر منظور پشتین نے جرگہ مشران 10تجا ویز پیش کردیں تجارت کی بحالی، خواتین کی...
اسلام آباد آئینی ترامیم کے معاملے سے تحریک انصاف عملا الگ ہو گئی، مسودہ پیش کیا اور نہ ہی کوئی تجویز دی ہے،...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات تحریک...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی سمٹ میں شرکت کیلئے کم وبیش 900 غیر ملکی مہمان، مندوبین...
کراچی ملک کے ممتاز تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی، معاشی اور آئینی ہے۔جب تک ان چیزوں کو...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل...
اسلام آباد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے اور ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمعکرانے کی...