اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے عدلیہ کے حق میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اہم ہدایت جاری کردی۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ دو اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباد اور بہاولپور میں احتجاج ہوگا جبکہ چار اکتوبر جمعہ کو ڈی چوک اور پھر 5 اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ گنڈا پور کریں گے اور وہ انقلاب کی درست بات کرتے ہوئے میرا مؤقف عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد کی جانب مارچ کر کے عوام کو جگادیا۔عمران خان نے کہا کہ ہم ہر صورت اور آخری گیند تک مقابلہ کرتے ہوئے عدلیہ کا دفاع کریں گے اور اپنی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر کہا کہ لندن پلان پر عمل کرتے ہوئے یہ پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں، مجھے بھی اسی سلسلے میں جیل میں ڈالا گیا، ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا، یہ قانون ہمیں تحفظ دینے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عورتیں جیلوں میں پڑی ہیں ،80 سالہ عورت پر پرچہ کاٹا گیا ،کسی کو تکلیف نہیں ہوئی، میری بیوی کو کئی ماہ سے جیل میں ہے رکھا گیا، یہ مجھے جیل میں ٹوڑنا چاہتے ہیں مگر میں ڈٹا ہوا ہوں قوم کو کہتا ہوں کہ وہ جیل سے نہ ڈریں۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن،سینیٹر طلال...
انصار عباسیاسلام آباد :انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ جمعہ کو اسلام آباد پہنچ...
اسلام آباد ترک صدر رجب طیب ایردوان نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک...
اسلام آ باد ترکیہ کے لیے پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مسلسل دو مالی سالوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ مالی...
اسلام آباد حکومت نے فروری 2025 کے لیے ری گیسفائیڈ مائع قدرتی گیس کی اوسط فروخت قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 23...
لاہور لاہورسمیت ملک بھر میں جمعراتاور جمعہ کی درمیانی رات شب برأت مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کو سینٹ میں اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے ارکان کی تقاریر کے...
اسلام آ باد سی ایس ایس امتحان 2025 مؤخر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے مسترد ہونے کے بعد فیڈرل پبلک...