اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد 35لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ ان گوشواروں کے ساتھ ٹیکس گزاروں نے 55ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس بھی جمع کرایا ہے۔ یہ انکشاف پیر اور منگل کی درمیانی شب چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیرصدارت ہونے والے ان لینڈ ریونیو آپریشنز اور دوسرے ٹیم ممبران کے اجلاس میں کیا گیا۔ گزشتہ سال 30ستمبر تک وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق 16لاکھ ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کو موصول ہوئے تھے‘اس طرح ایف بی آر کو 2023-24ء کے سالانہ ٹیکس گوشوارے پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ جمع کرا دیئے گئے ہیں۔ آئندہ 14تاریخ تک تاریخ میں ہونے والی توسیع کی وجہ ایف بی آر کے سسٹم میں دشواریاں بھی تھیں جن کا سامنا تاجر تنظیموں‘ پاکستان بار ایسوسی ایشنوں اور عوام کوکرنا پڑا ۔
لاہور پنجاب حکومت نے14 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں،جبکہ متعدد پولیس افسران بھی تبدیل...
اسلام آباد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کی اراضی الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال سکھر...
لاہور پنجاب حکومت نے قانون نافذ کرنے والے نظام میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ فیصل چوہدری نے...
راولپنڈی بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے اس پرلیگل کمیٹی، پارٹی قیادت...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے...
اسلام آباد پہلگام، مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے، بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر مختلف...
لاہور سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور پریس کلب کے پروگرام " میٹ دی پریس"میں شرکت کی اور صحافیوں...