یو این کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہبازشریف سب سے زیادہ بار دیکھنے والے عالمی رہنما

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز) اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہباز شریف نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی راہنماؤں کی تقاریر میں سب سے زیادہ بار دیکھا گیا۔اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کا خطاب ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا اور یوں وزیراعظم شہباز شریف سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی راہنما بن گئے۔