کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر علی خان نےکہا ہے کہ ہم گارنٹی کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ ہم پر امن ہیں،آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن ہمارے ساتھ ہیں،چیئرمین پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ ،سینیٹر مشاہد حسین سید نےکہا اسرائیل کے پیچھے امریکا اور مغرب کی آشیرباد تھی۔وہ آشیرباد بھارت کے لئے بھی ہے۔پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام ہماری سیکورٹی کی ضمانت ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے،میزبان حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت بڑی جنگ ہمارے ہمسائے میں پہنچ چکی ہے۔ ہم کس طرح کے معاملات میں الجھے ہوئے ہیں ، بیرسٹر گوہر علی خان نےکہا احتجاج کے پلان کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم چڑھائی کررہے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے4 اکتوبر کو ڈی چوک جائیں گے۔5 اکتوبر کو لاہو رکی عوام احتجاج کرے گی،ججوں کی لڑائی کا عدلیہ اور عوام کو سخت نقصان ہورہا ہے ،قاضی فائز عیسیٰ سے لوگوں کی امید یں تھیں کہ عدلیہ میں تناؤ ختم کرائیں گے۔ یو این کی رپورٹ ہے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوئی ہے کہ ملبہ ہٹانے میں20 سال لگیں گے ، حسن نصر اللہ کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ ہے ، اسرائیل کو یہ مہنگا پڑے گا ،امریکا میں اس وقت ہائی برڈ سسٹم چل رہا ہے ۔ان کو خوف ہے کہ ٹرمپ واپس نہ آجائے ،ایران کو یہ پتہ ہے کہ جنگ نہیں کرنی ۔30 ہزار امریکی فوج اس وقت مشرق وسطیٰ میں تعینات ہیں ۔ایرانی ٹریپ میں نہیں آئیں گے ،اسرائیل پاکستان کو اپنے لئے خطرہ نہیں سمجھتا،حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا حکومت کو ہمسائے میں آنے والی جنگ کے بارے میں فکر نہیں ہے ۔ ان کو یہ فکر ہے کہ پارلیمنٹ کا جو اجلاس ہونے والا ہے اس میں آئینی ترمیم کو کیسے منظور کروایا جائے۔
لاہور پنجاب اسمبلی کی طرف سے پرائس کنٹرول، ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری زمینوں کو...
جمرود کالعدم پختون تحفظ مومنٹ کے مشر منظور پشتین نے جرگہ مشران 10تجا ویز پیش کردیں تجارت کی بحالی، خواتین کی...
اسلام آباد آئینی ترامیم کے معاملے سے تحریک انصاف عملا الگ ہو گئی، مسودہ پیش کیا اور نہ ہی کوئی تجویز دی ہے،...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات تحریک...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی سمٹ میں شرکت کیلئے کم وبیش 900 غیر ملکی مہمان، مندوبین...
کراچی ملک کے ممتاز تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی، معاشی اور آئینی ہے۔جب تک ان چیزوں کو...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل...
اسلام آباد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے اور ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمعکرانے کی...