انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14اکتوبر تک توسیع

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد،لاہور( کامرس رپور ٹر،نیوزرپورٹر ) ایفبی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں14روز کی توسیع کر دی ہے، ایف بی آر نے 30ستمبر کو رات گئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،، ایف بی آر کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور عوام کی درخواست پر کیا ہے۔