اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ڈار نے اوگرا کو RLNG ٹیرف میں کمی پر کام کرنے کا کہہ دیا، LNG کی لینڈڈ لاگت 10 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو؛ صارف تک پہنچنے میں 14 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجاتی ہے۔ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں گیس سے متعلق مسائل پر ٹاسک فورس نے متعلقہ حکام سے درآمدی گیس ایل این جی پر مارجن، ٹیکسز، ڈیوٹیز اور پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کے لیے کام شروع کرنے کا مطالبہ کردیا تاکہ ری گیسیفائیڈ ایل این جی کی قیمت اپنے صارفین کے لیے قابل قبول ہو سکے۔ اجلاس کا حصہ ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ اس سے بجلی اور صنعتی دونوں شعبوں میں آر ایل این جی استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔ ایل این جی کی لینڈڈ لاگت 10 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو ہے لیکن جب یہ صارفین تک پہنچتی ہے تو اس کی قیمتیں 4 ڈالرز اضافے سے 14 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجاتی ہیں جس کی بنیادی طور پر وجہ پی ایس او ، سوئی سدرن، سوئی ناردرن اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے پورٹ چارجز، ڈیوٹی، مارجن اور یو ایف جی لاگت زیادہ ہونا ہے۔ تاہم گیس سے متعلقہ مسائل پر ٹاسک فورس اپنے چوتھے اجلاس میں ترمیم شدہ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 کو نافذ کرنے کا فیصلہ نہیں کر سکی جیساکہ وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے روس سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت نہیں کی جس نے ڈپٹی پی ایم کو ناراض کر دیا ہے۔
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکوکو7ویں بار یہ عہدہ سنبھالنے پر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے محمد ایوب کو کنسلٹنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا ہے۔ محمد ایوب کی تقرری 3...
اسلام آ باد موجودہ حکومت میں مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل کا ایک سال مکمل ہوگیاتاہم کونسل کاکوئی اجلاس نہ...
لاہورصارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے کی...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ریکوڈک منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کر...
اسلام آباد بھارتی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن میں اضافہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے رو ز بلا یا گیا وفاقی کا بینہ کا اجلاس ملتوی کردیا ۔ اجلاس اب...
پشاورقومی احتساب بیورو پشاور نے بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں وزیرِاعظم کے مشیروسابق...