پنجاب حکومت کا پارلیمانی سیکرٹریز اور افسران کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

01 اکتوبر ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی سیکرٹریز اور افسران کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹریز اور افسران کے لئے 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کی 76 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی۔