اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد 35لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ ان گوشواروں کے ساتھ ٹیکس گزاروں نے 55ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس بھی جمع کرایا ہے۔ یہ انکشاف پیر اور منگل کی درمیانی شب چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیرصدارت ہونے والے ان لینڈ ریونیو آپریشنز اور دوسرے ٹیم ممبران کے اجلاس میں کیا گیا۔ گزشتہ سال 30ستمبر تک وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق 16لاکھ ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کو موصول ہوئے تھے‘اس طرح ایف بی آر کو 2023-24ء کے سالانہ ٹیکس گوشوارے پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ جمع کرا دیئے گئے ہیں۔ آئندہ 14تاریخ تک تاریخ میں ہونے والی توسیع کی وجہ ایف بی آر کے سسٹم میں دشواریوں بھی تھیں جن کا سامنا تاجر تنظیموں‘ پاکستان بار ایسوسی ایشنوں اور عوام کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے ازالے کیلئے چیئرمین ایف بھی آر راشد محمود لنگڑیال نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ ون آن ون مشاورت کی اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14دن کی توسیع کی۔
اسلام آباد بین الاقوامی کھلاڑیوں سے مقابلہ کیلئے PSO مزید خود مختاری کا خواہاں، پیپرا قوانین سے آزادی کی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ...
اسلام آبادخیبر پختونخواہ ہائوس اسلام آ باد سی ڈی اے کے ریڈار کی زد میںآگیا،سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے...
اسلام آباد پی آئی اے کے بولی دہندگان کا مکمل ملکیت کا مطالبہ، پی آئی اے کے 76 فیصد حصص کی پیشکش پر شبہات،...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سیکورٹی وجوہات پر 18اکتوبر تک ہرقسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ،جیل ذرائع کے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام شرکاء سے حوصلہ افزاء بات چیت ہوئی ،...
لاہور پنجاب حکومت نے نابینا افراد کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے تین فیصد...
اسلام آ باد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ’’قدرتی آفات کے حوالے سے برداشت کے قومی دن‘‘ ، 8 اکتوبر 2024 کے...