اسلام آباد (کامرس رپورٹر ،جنگ نیوز)حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں بار کمی کا اعلان کرتےہوئےاگلے 15 دن کیلئے پٹرول 2.07روپے اور ڈیزل 3.40پیسے فی لٹر سستا کردیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 03پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے،جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا ۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت49 2روپے10پیسے فی لٹر سے کم ہو کر247روپے 03پیسے فی لٹر ہوگئی۔ 3 روپے 40 پیسے کمی کے بعدہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 249.69 روپے سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لٹر،مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لٹر ہو گئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے رحجان کے باعث کیاگیا
اسلام آباد بین الاقوامی کھلاڑیوں سے مقابلہ کیلئے PSO مزید خود مختاری کا خواہاں، پیپرا قوانین سے آزادی کی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ...
اسلام آبادخیبر پختونخواہ ہائوس اسلام آ باد سی ڈی اے کے ریڈار کی زد میںآگیا،سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے...
اسلام آباد پی آئی اے کے بولی دہندگان کا مکمل ملکیت کا مطالبہ، پی آئی اے کے 76 فیصد حصص کی پیشکش پر شبہات،...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سیکورٹی وجوہات پر 18اکتوبر تک ہرقسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ،جیل ذرائع کے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام شرکاء سے حوصلہ افزاء بات چیت ہوئی ،...
لاہور پنجاب حکومت نے نابینا افراد کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے تین فیصد...
اسلام آ باد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ’’قدرتی آفات کے حوالے سے برداشت کے قومی دن‘‘ ، 8 اکتوبر 2024 کے...