لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایک اور وعدہ پورا کردیا ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے-عالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 68ڈسپلنز میں سالانہ 30ہزارطلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا-50پبلک سیکٹر یونیورسٹیز،16میڈیکل کالجز اور131 گریجوایٹ کالجز کے طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیا جائے گا- 8سال میں 130ارب روپے کے وظائف فراہم کئے جائیں گے- 4سالوں میں ایک لاکھ 20ہزار طلبہ مستفید ہوں گے-طلبہ honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر اپلائی کر سکتے ہیں - وزیراعلی نے کہاکہ الحمدللہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا-ہونہار سکالرشپ پروگرام کاآغاز اہم سنگ میل ہے جو ہونہار طلبہ کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا اوراعلیٰ تعلیم کے لئے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹو ں کو ختم کردے گا - نوجوانو ں کو اعلی تعلیم اور بہترین روز گار فراہم کرنا چاہتے ہیں ، ہونہار سکالرشپ نوجوانوں کے اعلیٰ تعلیم کے خواب پورے کرے گا،دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کے نجی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...