اسلام آباد(کامرس رپورٹر )کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن لمٹیڈ اور ٹیلی نار پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے ٹیلی نار کی ذیلی کمپنی اوریئن ٹاورز پرائیویٹ لمیٹڈ کی 100فیصد شیئر ہولڈنگ اور دونوں کمپنیوں کے انضمام کی درخواست کے جائزے کیلئے سٹیک ہولڈروں کی سماعت شروع کر دی ہے جس کی صدارت کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، ممبر سلمان امین اور عبد الرشید شیخ پر مشتمل بینج نے کی، سینئر وکیل راحت کونین حسن نے پی ٹی سی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے دونوں کمپنیوں کے ممکنہ انضمام سے ٹیلی کام سیکٹر میں ہونیوالی ممکنہ ترقی اور مجموعی طور پر معاشی فوائد پر روشنی ڈالی اس کے بعد کمیشن نے وطین ٹیلی کام لمیٹڈ کو شنوائی کا موقع فراہم کیا سمی الدین نے وطین ٹیلی کام کی نمائندگی کرتے ہوئے مرجر پر ابتدائی دلائل دئے سماعت کے موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو خرم اشو ، اوریئن ٹاورز کے چیف ایگزیکٹو آندریاس ہوگبرگ ، ریگولیٹری سٹریٹجی اینڈ کمپلائنس کے گروپ ڈائریکٹر فواد احمد خان ، پاکستان ٹیلی کمیونی کشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل وائرلیس لائسنسنگ عامر شہزاد اور جاز پاکستان، واٹین ، ٹرانسورلڈ ایسوسی ایٹس ، سی ایم پاک ایل ڈی آئی لمیٹڈ اور فریکوئنسی الوکیشن بورڈ کے نمائندے موجود تھے کمیشن نے تمام متعلقہ فریقوں کو تفصیل سے سنا، جائزے کے دوران تمام سٹیک ہولڈرز کو رائے دینے کا موقع دیا جا رہا ہے اگلی سماعت 2 اکتوبر 2024 کو شیڈول ہے جہاں وطین ٹیلی کام مرجر کے میرٹ پر دلائل مکمل کریگا دیگرسٹیک ہولڈرز بھی مجوزہ انضمام پر اپنے دلائل پیش کرینگے۔
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں گرفتار بانی...
اسلام آباد مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک نئی آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے ،درخواست گزار...
اسلام آباد اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع نے تحریک انصاف یا گنڈاپور سے اسٹیبلشمنٹ کی پس پردہ بات چیت کی سختی سے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے...
کراچی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں جسٹس منصور علی شاہ پر اعتماد نہیں کہ...
اسلام آباد پاکستان بار کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے چیئرمین ریاضت علی سحر نے کہا کہ میڈیا پر پاکستان بار...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آباد شوگر ایڈوائزری بورڈ نےپانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے ، آج بدھ کو ای...