قومی اسمبلی ، سینٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم ان کیمرہ اجلاس کل طلب

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(طاہر خلیل)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کل ( 2 اکتوبر) کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گاجس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سکیورٹی کی صورتحال پر بریفننگ دی جائیگی،اجلاس ان کیمرہ ہو گا۔