اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چیئر پرسن کے عہدے پر نجی شعبہ سے تقرری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اس اہم عہدہ کیلئے موزوں ا میدواروں سے در خواستیں طلب کر لی ہیں۔ چیئر پر سن کی تقرری تین سال کیلئے کی جا ئے گی۔ انہیں سپیشل پے اسکیل ون کی تنخواہ اور مراعات دی جا ئیں گی۔ ا تھارٹی کے قیام کا مقصد قومی سر مایہ کاری پالیسیوں اور ان قوانین اور ریگولیشنز کا ریویو کرناجو زونز کو متاثر کرتے ہیں۔اتھارٹی حکومت کو ان قوانین اور ریگولیشنز اور پالیسیوں میں ترامیم تجویز کرے گی۔اتھارٹی ٹیکنا لوجی سیکٹر میں سر مایہ کاری کیلئےتجاویز دے گی اور سر مایہ کا ری کی کیٹگریز بنائے گی جنہیں خصو صی مراعات دی جا ئیں گی۔ٹیکنالوجی سیکٹر میں سر مایہ کاری کیلئے پالیسیوں پر عمل درآ مد کیلئے وزارتوں اور صو بائی حکومتوں سے رابطہ کا ری کرے گی۔ٹیکنالوجی زونز میں یوٹیلیٹی سروسز کی فر اہمی کیلئے ون ونڈو آفس قائم کیا جا ئے گا۔ قومی ٹیکنالوجی حکمت عملی وضع کی جا ئے گی۔سر مایہ کاری کو راغب کیا جا ئے گا۔چیئر پرسن کی اہلیت کیلئےمعیار مقرر کیا گیا ہے کہ ان کی بزنس ایڈ منسٹریشن۔ مینجمنٹ سائنس ‘ ٹیکنا لوجی مینجمنٹ ۔سوشل سائنسز ۔کمپیوٹر سائنسز۔انجئرنگ۔انفار میشن اینڈ کمیو نکیشن ٹیکنالوجی ۔پبلک پالیسی ۔پبلک ایڈ منسٹریشن یا دیگر متعلقہ شعبے میں کم از کم سولہ سال کی تعلیم ہو۔ اضافی تعلیم ہوتو بہتر ہے۔ کم از کم تجربہ بیس سال ہو۔ عمر کی زیادہ سے زیادہ بالائی حد62سال مقرر کی گئی ہے۔وہ امیدوار اپلائی نہ کریں جن کے خلاف ماضی میں انضباطی کا روائی کی گئی ہو یا انہوں نے این آر او سے فائدہ اٹھایا ہو۔کابینہ ڈویژن نے پندرہ دن کے اندر در خواستیں طلب کی ہیں۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات دفتر خارجہ کی عمارت یا نجی ہوٹل...
کراچی صدر ٹرمپ کا میڈیا پر سخت حملہ، جعلی معلومات شائع کرنے کا الزام، امریکی صدر کا کہنا تھا نیو یارک ٹائمز...
انصار عباسیاسلام آباد … جس وقت پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی براہِ راست امن مذاکرات کی...
اسلام آباد امریکی وفد اپنی گاڑیاں استعمال کرے گا،ایران امریکہ مذاکرات کیلئے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
اسلام آباد ایران امریکہ مذاکرات آپ ڈیٹ چار حفاظتی حصار ، وی وی آی پیز کے قریب پہلا حفاظتی حصار امریکی...
کراچی آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول، جہازوں سے ٹیکس لینے کی تیاری ،تہران کافی بیرل ایک ڈالرتک ٹیکس...
اسلام آباد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور AWACS/EW طیارے جمعرات کو نصف شب کے بعد ایرانی فضائی حدود میں داخل...