ملائیشین وزیراعظم کونشان پاکستان دینے کا فیصلہ

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ڈاکٹر انور ابراہیم جو کل ( بدھ کو ) پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ،3 اکتوبر کو ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں نشان پاکستان ایوارڈ سے نواز ا جائے گا ۔ صدر آصف علی زرداری انہیں ایوارڈ عطا کریں گے۔