LPG کا گھریلو سلنڈر مہنگانوٹیفیکیشن جاری

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (نامہ نگار)ایل پی جی کی قیمت بمیں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیاہے ۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیانوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے پہلے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 243 روپے 99 پیسے تھی جو اب بڑھ کر 251 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہوا ہے۔اوگرا نوٹیفکیشن میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے، ستمبر میں گھریلو سلنڈر 2 ہزار 879 روپے 10 پیسے کا تھا، ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے۔