کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ ماہ کے اوائل میں ایف ائی اے ڈائریکٹر لاہور سرفراز ورک کا فوری طور پر تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کر دیا گیا۔ ان کے تبادلے کے کچھ گھنٹوں بعد ان کی ٹیم جو اینٹی کرپشن سرکل میں تعینات تھی جس میں سرکل سربراہ، تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، تین انسپیکٹرز اور دیگر اہلکار شامل تھے ان کے بھی تبادلے کر دیے گئے۔ مگر اگلے دو دن بعد ان تمام تبادلہ شدہ اہلکاروں کو دوسرے سرکلز میں ڈائریکٹر لاہور نے تعینات کر دیا کیونکہ انہوں نے نہ اس وقت چارج چھوڑا تھا نہ آج تک چارج چھوڑا ہے، نہ نوٹیفکیشن کینسل ہوا ہے اور نہ ہی کسی نئے افسر کی تعیناتی ہوئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر سمیت تمام افسران کے تبادلے انٹیلیجنس بیورو کے ایک اعلی افسر کی رپورٹ جو وزیراعظم کو پیش کی گئی تھی اس کے بعد کیے گئے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق انہوں نے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔ ڈائریکٹر سرفراز ورک، لاہور اور اسلام آباد کے تمام متعلقہ افسران سے بات ہوئی مگر سب نے اس موضوع پر کمنٹس کرنے سے انکار کر دیا ۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...