اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چین کے صدر شی جن پنگ، نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین، ژاؤ لیجی اور عوام کو جمہوریہ چین کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔ چین کی 75 یوم تاسیس کے موقع پر اپنے جاری تہنیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ دوستانہ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک - چین دوستی علاقائی استحکام کے مشترکہ سماجی و اقتصادی ویژن کا ثبوت ہے۔ سپیکر نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ون بیلٹ ون روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے بین الاقوامی تجارت میں انقلاب برپا ہو گا جسے سے خطے کی عوام کا میعار زندگی بلند ہو گا۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...