چینی صدر کا یوم شہدا پر قومی ہیروز کوخراج عقیدت پیش، یادگار پر پھول چڑھا ئے

01 اکتوبر ، 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماں کے ساتھ بیجنگ میں تیان آن من اسکوائر پرملک وقوم کیلئے جان قربان کرنے والے ہیروزکی یادگار پر پھول چڑھانے کی تقریب میں شرکت کی۔یہ تقریب قومی دن سے ایک دن قبل یوم شہدا کے موقع پر منعقد کی گئی۔ رواں سال، عوامی جمہوریہ چین کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ صدر شی اور دیگر رہنما لی چھیانگ، ژا لیجی، وانگ ہوننگ، کائی چھی ، ڈنگ شیوشیانگ، لی شی اور ہان زینگ صبح 10 بجے کے قریب تیان آن من اسکوائر پہنچے۔ تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔ 2ہزار400 سے زیادہ پھول چڑھانے والے افراد میں سابق فوجی، شہدا کے لواحقین، قومی تمغے اور اعزازی ٹائٹل حاصل کرنے والے، رول ماڈل، طلبا اور بچے شامل تھے۔