اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بزرگ شہریوں کا قیمتی تجربہ اور انمول بصیرت نہ صرف ہمارے معاشرے کیلئے اہم ہیں بلکہ اس قوم کو درپیش منفرد چیلنجز کو سمجھنے اور حل کرنے میں بھی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ وزارت انسانی حقوق بزرگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانونی ڈھانچے اور سماجی پالیسیوں کو مضبوط کیلئے کوشاں ہے۔ گذشتہ روز بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج جب ہم بزرگ شہریوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، ہمیں یہ موقع غنیمت جانتے ہوئے اپنے بزرگوں کے حقوق اور وقار کے تحفظ کا عہد دوبارہ دہرانا چاہیے۔ آج کے پیچیدہ مسائل کو حل کرتے ہوئے ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ ہمارے بزرگ معاشرتی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، ان مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے درمیان تعاون ضروری ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئیے مل کر اپنے بزرگ شہریوں کا احترام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں وہ عزت اور دیکھ بھال ملے جس کے وہ حقدار ہیں۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...