اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت مقامی صنعتوں کے فروغ اور افغانستان اور دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں کیا۔ وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور تجارتی حجم کو بڑھانے کے مقصد سے تجارت دوست پالیسیوں کے نفاذ کو یقینی بنا رہی ہے ۔ ملاقات کے دوران ایس سی سی آئی کے صدر فواد اسحاق نے بجلی اور گیس کے بڑھتے ہوئے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ اور دو طرفہ تجارت سے متعلق مسائل کو حل کرے جو مقامی تاجر برادری پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔ایس سی سی آئی کے صدر نے کاروباری برادری کی مدد اور صنعتی توسیع کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی تجویز پیش کی ۔ وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ وہ بجلی اورگیس ٹیرف سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرینگے۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...