اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر توانائی(پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں تمام ڈسکوز کے بورڈز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں جولائی اور اگست کے مہینوں میں لائن لاسز اور بلوں کی وصولی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے غیر تسلی بخش کارکردگی کی حامل کمپنیوں کی مینجمنٹ پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ غیر تسلی بخش کمپنیوں کے افسران کیخلاف سخت انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں موجود چیئرمین اور سی ای اوز نے اپنی اپنی کمپنیز کی صورتحال، اقدامات اور مسائل بارے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیراویس احمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ لائن لاسز میں کمی اور ریکوریز میں بہتری کے لیے ہرکمپنی کو مزید فعال حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں انہوں نے تمام حکام کو ہدایت کی کہ ہر ماہ کی 10 تاریخ کو جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے تا کہ وفاقی وزیر بذات خود ڈسکوز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لے سکیں۔اویس لغاری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت آنے والے مہینوں میں ریکوریز میں اضافہ اور لائن لاسز میں واضح کمی نظر آئے گی۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...