اسلام آباد (خبر نگار) صحافی ارشد شریف مرحوم کی بیوہ جویریہ نے کہا ہے کہ میرے شوہر کے قتل میں تین ممالک پاکستان ، یو اے ای اور کینیا شامل ہیں ، کینیا کام کر رہا ہے لیکن پاکستان میں کچھ نہیں ہو رہا، ارشد شریف کے قاتل اور منصوبہ ساز پاکستان میں ہیں سپریم کورٹ میں بھی کیس چل رہاہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں کیس لگایاہی نہیں گیا ، اب لگا تو کہاگیا غلطی سے لگ گیا ہے نیا بنچ تشکیل دیاگیا اور اب ہم شنوائی کے انتظار میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حامد میر اور اظہر صدیق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کیا میں اس میں فریق بننا چاہتی ہوں فریق بننے سے متعلق قانونی پیچیدگیوں کا علم نہیں اسلئے الگ پٹیشن دائر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس کو صرف کرائے کی پولیس کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ہم چاہتے ہیں یہاں پر صحافیوں کو دھمکانے اور شوز بند کرانے والوں کو پکڑا جائے ہمارا نقصان ہوچکا جو کبھی پورا ہی ہوسکتا لیکن یہاں آنے کامقصد آزادی صحافت ہے، سینئر قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ارشد شریف مرحوم کی بیوہ جویریہ نے فریق بننے کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی پریشر بہت تھا اور یہ کھڑی ہوئی ہیں پاکستانی حکومت کچھ نہیں کر رہی، درخواست لگی تو بتایاگیا کہ کیس ڈی لسٹ ہو گیا اوراس میں فیصلہ محفوظ ہو گیاہے ہم ذاتی حیثیت میں ایک مکمل پٹیشن بھی دائر کررہے ہیں پٹیشن میں تین معاملات سامنے لائے جا رہے ہیں ، ارشدکیساتھ کیا ہوا؟ کینیا کیوں گئے؟ پاکستان کیوں چھوڑنا پڑا؟۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...