پاکستان قدرتی آفات سے زیادہ متاثر ہ ممالک میں شامل ہے، رومینہ خورشید

01 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(اپنے نامہ نگا ر سے )وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے اْن ممالک میں شامل ہے جو قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، ملک کو سیلاب، خشک سالی اور دیگر موسمیاتی تبدیلیوں کی بنا پر بار بار قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے کمزور طبقات کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ان کی زندگیاں، روزگار اور بنیادی وسائل تک رسائی متاثر ہوتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی ریلیف اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے کیا،تقریب کا انعقاد ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے کیا گیا جس کا عنوان دی ریسیلینٹ ریفلیکشنزریپڈتھا ا ، سینیٹر شیری رحمان نے وسائل کی کمی اور کمزور کمیونٹیز کے سامنے درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عالمی سطح پر آفات سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کو ترجیح دی جانی چاہیے،اسلامی ریلیف پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر آصف شیرازی نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے خلاف مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔