اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ایبیکس کنسلٹنگ کی خدمات کے ساتھ کامیابی سے ایس اے پی بزنس ون کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ نظام ٹیلی کام کے شعبے میں آپریشنل کارکردگی کی بہتری اور ڈیجیٹل تبدیلی کی توسیع کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے،اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر ) حفیظ الرحمان نے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ آپریشنز کی بہتری کے ذریعے گورننس کو مزید مضبوط کیا جا سکے،ممبر فنانس پی ٹی اے محمد نوید نے اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی اے کے نظام کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ استوار کرنا، سروسز کی فراہمی اور ریگولیٹری کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے، ایبیکس کنسلٹنگ کی سی ای او فاطمہ اسد سید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اداروں کے لئے جدید سلوشنز فراہم کرتے رہیں گے۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...